ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے نیترانی جزیرے پر دوروزہ اسکوباڈاوئنگ فیسٹول : آراین ایس ہال میں کل 6جنوری کو افتتاحی تقریب

بھٹکل کے نیترانی جزیرے پر دوروزہ اسکوباڈاوئنگ فیسٹول : آراین ایس ہال میں کل 6جنوری کو افتتاحی تقریب

Fri, 05 Jan 2018 17:54:39    S.O. News Service

 بھٹکل:5/ جنوری (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، محکمہ سیاحت بنگلورو کے اشتراک سے کل 6جنوری 2018بروز سنیچر صبح 10بجے آر این ایس سبھا بھون مرڈیشور میں دوروزہ’’ نیترانی اسکوبا ڈاوئنگ فیسٹول شروع ہورہا ہے۔جس کا افتتاح ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے  کریں گے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کریں گے تو اعزازی مہمان کے طورپر ریاستی کابینہ کے وزیر سیاحت پریانک کھرگے اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے شریک رہیں گے۔ ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس میں اسکوباڈاوئنگ فیسٹول بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ فیسٹول کے دوران نیترانی کے آس پاس اسکوبا ڈاوئنگ، اسنور کلنگ،آبی ہاکی جیسے تفریحی کھیلوں کے ذریعے سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اسکوبا ڈائیونگ فیسٹول اتوار 7/جنوری شام تک جاری رہے گا۔


Share: